کراچی:رینجرزکی کارروائی،4 دہشتگرد مارے گئے

شائع 15 مارچ 2016 04:56am

rangers-ho

کراچی :کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار دہشتگردوں کو مار گرایا۔ بلوچ کالونی سے پولیس نے پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر منگوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کارروائی کی گئی، دہشتگردوں نے رینجرز کو کمین گاہ کے قریب دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نفری طلب کرلی ،مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب چار دہشتگردوں کو موقع پر ہی مار گرایا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک دہشتگرد شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کی کمین گاہ سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

بلوچ کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، آپریش کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔