سپریم کورٹ:ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا،کسٹم حکام کا موقف ہے کہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تو ایان علی کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے۔
سپریم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف کسٹم حکام کی جانب سے خرم نوازلودھی ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالا گیا تو ملزمہ کے بیرون ملک فرارہونے کا خدشہ ہے۔
ملزمہ ایان بیرون ملک فرار ہوئی تو ٹرائل کورٹ میں جاری مقدمے کی کارروائی متاثر ہو گی ،واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے رکھا ہے۔
مقبول ترین



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔