ایم کیوایم نےآئین میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

شائع 15 مارچ 2016 10:10am

na-pk

اسلام آباد:ایم کیوایم نے آئین میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا،حکومت کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

اسپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے،مردم شماری سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس پرپارلیمانی سیکرٹر ی رانا افضل کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہہ دیا ہے کہ یہ سال دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہو گا،مردم شماری کیلئے 2 لاکھ 44 ہزار فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے،فی الحال اتنی بڑی تعداد میں اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے فوج دستیاب نہیں ہے۔

مردم شماری کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں،جس پررکن ایم کیوایم کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ فوج اگر 20 سال مصروف رہے گی تو کیا مردم شماری نہیں ہو گی،اس دوران ایم کیوایم نے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا ،حکومت کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پربل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔