آرمی چیف راحیل شریف کا واہ فیکٹری کا دورہ
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واہ فیکٹری کا دورہ کیااور جدید اسلحے کی تیاری اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جدت اور صلاحیتوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے میں آرمی چیف نے جدید اسلحے کی تیاری اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ کی جانب سے ضرب عضب میں اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ کی اہداف سے زیادہ پیداوارقابل تعریف ہے۔اس موقعے پر آرمی چیف نے واہ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور دیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔