وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات
کراچی :وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی ہے اورصوبے میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ کورکمانڈرملاقات میں سندھ پولیس میں حالیہ تبدیلیوں اورنیشنل ایکشن پلان پربھی بات چیت ہوئی۔
کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے جلد قیام پرزوردیا جبکہ دہشت گردی کے زیرالتواءمقدمات نمٹانے کے لیے پراسیکوٹرزکے تقرربھی مشاورت کی گئی۔وزیراعلی سندھ نے کورکمانڈرکراچی کوبتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کے لیے متعلقہ حکام سے سفارش کردی گئی ہے۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔