آرمی چیف نے13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تیرہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،سزائے موت پانے والے دہشت گرد اسکولوں، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے تیرہ دہشتگردوں میں سے بارہ کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان سے ہے جبکہ تیرہواں اور آخری دہشتگرد حیدر ہے جسے موت کی سزا دی گئی۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے تمام دہشتگرد نانگا پربت بیس کیمپ پردس غیر ملکی سیاحوں کے قتل،سیدو شریف ہوائی اڈے پر حملے ، اسکولوں اور دیگر اداروں کی تباہی ،افواج پاکستان اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزایں کی توثیق کر دی جس کے بعد تمام دہشتگردوں کی سزا پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔