پاکستان نے بھارت کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا
لاہور:پاکستان نے بھارت کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی جانب سے دہشتگردوں کی اطلاع درست ثابت ہوئی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دس میں سے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، باقیوں کی بھی نشاندہی ہوگئی۔
بھارت لاکھ الزامات لگاتا پھرے لیکن پاکستان نے اچھے پڑوسی کا حق ادا کردیا،پاکستان کی جانب سے بروقت دی گئی اطلاع نے بھارت کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت میں داخل ہونے والے دس مبینہ دہشتگردوں میں سے تین کو ہلاک کردیا گیا ہے،پا کستان کے سیکیورٹی ایڈوائزر ناصر خان جنجوعہ نے کچھ روز قبل اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دیول کو اطلاع دی تھی کے گجرات کے راستے دس کے قریب دہشتگرد بھارت میں داخل ہوئے ہیں۔جسکے بعد بھارت نے دہلی سمیت سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشتگردوں نے دہلی کا بھی سفر کیا، سیکیورٹی فوروز نے دعوٰی کیا کہ تین دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے جبکہ انہیں بقیہ ملزمان کی بھی معلومات ہیں۔پاکستان نے دس روز قبل دہشتگردو کی بھارت میں داخلے کی اطلاع دیکر اپنی امن پسندی، اخلاص اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔