پشاور حملہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار

شائع 16 مارچ 2016 02:14pm

nisar_imatge

کراچی :سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑوکہتے ہیں کہ پشاورحملہ ضرب عضب اورکے پی کے حکومت کی کاررکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ ملکی سیاست میں دومعافیاں عوام سے مانگی گئیں اب تیسری کی مانگ کی جارہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونے پشاورمیں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاورحملہ ضرب عضب اورکے پی کے حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ ملکی سیاست میں دومعافیاں عوام سے مانگی گئیں اب تیسری کی مانگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہو یا کوئی اورجماعت ثبوت کے بغیر کسی کو مجرم ٹھہرانا ٹھیک نہیں۔مصطفیٰ کمال کے اعتراف ایساہے کے جرم کرنے کے بعد معافی طلب کی جارہی ہو۔ معافی ملنی چاہیے یا نہیں یہ فیصلہ عوام کو کرناہے۔