کراچی :عدالتی حکم پر نثار مورائی رینجرز کے حوالے
کراچی:فشرمین کو آپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو عدالت نے نوے روزہ حفاظتی تحویل میں سندھ رینجرز کے حوالے کردیا، نثار مورائی پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔
لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کی مالی ماونت کا الزام،فشرمین کو آپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سابق چیئرمین نوے روزہ حفاظتی تحویل میں رینجرز کے حوالے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نثارمورائی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے نثارمورائی کو حفاظتی تحویل میں رینجرز کے سپرد کردیا۔
نثار مورائی پر دہشتگردوں کی مالی معاونت سمیت سنگین الزامات بھی ہیں،نثار مورائی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں آج رینجرز کی تحویل میں دیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔