لاہور:حوالات میں اشتہاری ملزم کی پر اسرار موت
لاہور:لاہور میں اشتہاری ملزم حوالات میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گولی مارکر خودکشی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پچیس سالہ اشتہاری ملزم علی احسن کو تھانہ نواں کوٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جو حوالات میں بند تھا جہاں وہ پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس افسران کے مطابق ملزم نے اپنے پاس موجود پسٹل سے گولی مار کر خودکشی کی۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔جبکہ پولیس کے اعلٰی حکام نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔