مشرف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں،خورشید شاہ

شائع 16 مارچ 2016 06:03pm

KS

کراچی:خورشید شاہ کہتے ہیں کہ لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نوازشریف بھی راضی ہیں،حکومت نے اپنی جان چھڑانے کے لئے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا پرویز مشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کہتے ہیں پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں،مشرف کے بیمار ہونے پر اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ میڈیکل گراوٴنڈز پرباہرچلے جائیں گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نوازشریف بھی راضی ہیں،حکومت نے اپنی جان چھڑانے کے لئے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا،نوازشریف کی حکومت پرویزمشرف نے غیرآئینی طریقے سے ختم کی،مگروہ پھربھی خاموش ہیں۔آئین کے آرٹیکل6 سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں۔