کراچی: کورنگی کے علاقے سے دو لاشیں بر آمد
کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک کی شناخت مرزا شمائل کے نام سے ہوئی ، دونوں افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا۔دونوں افراد کی لاشیں کورنگی کراسنگ پر واقع نالے کے قریب سے ملیں۔
ریسکیو زرائع کے مطابق دونوں افراد کو سروں پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ قتل سے پہلے دونوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے ،ملنے والی دونوں میں سے ایک لاش کی شناخت مرزا شمائل بیگ ولد مرزا سہیل بیگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ مرنے والے دونوں افراد کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں ، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔