اسلام آباد:یوم پاکستان پریڈ،تین بجے تک موبائل سروس بند
اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد میں سہ پہرتین بجے تک موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے،موبائل فون سروس یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے سلسلے میں بند کی گئی ہے۔
جب کہ اسلام آباد میں دوپہر ایک بجے تک ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، وزارت داخلہ اور وزارت ٹیلی کام کے ذرائع کے مطابق تیئس مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔