کراچی میں پینٹ فیکٹری میں لگی آگ تاحال بے قابو
کراچی :کراچی کے علاقے سائیٹ میں واقع پینٹ فیکٹری میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا۔فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
سائیٹ میں واقع پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیواداروں کی مدد سے فیکٹری میں پھنسے ملازمین کو بحفاظت باہرنکال لیاگیا جبکہ آگ کو بڑھنے سے روکنے کیلئے فیکٹری میں رکھے کیمیکل سے بھرے ڈرم بھی ہٹادیئے گئے۔
فائربریگیڈکے مطابق آگ فیکٹری کی بیسمنٹ میں لگی اورپھردیکھتے ہی دیکھتے دیگرحصوں تک پھیلتی چلی گئیں۔فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہیں ہیں ۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔