لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن جاری
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے،درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
لاہور بم دھماکوں کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،حافظ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران نو افغانی باشندوں سمیت سولہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سیالکوٹ میں ساٹھ غیر ملکیوں سمیت اڑھائی سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔قصور میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران اسی سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔رحیم یار خان میں سرچ آپریشن کے دوران چونتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔راجن پور میں پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افراد سے جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا جائیگا جبکہ شناخت نہ پیش کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔