سانحہ لاہور: جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے نوٹیفیکیشن جاری

شائع 29 مارچ 2016 08:00am

nation-mourning-after-blast-in-lahore-park-1459151040-9832

پنجاب حکومت نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔کمیٹی کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہونگے۔

پولیس کے مطابق سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ ایس پی انوسیٹی گیشن سی ٹی ڈی ہونگے۔جبکہ جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں آئی ایس آئی،آئی بی،ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاون شامل ہونگے۔