نمائش چورنگی پرمذہبی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روزبھی جاری
کراچی :نمائش چورنگی پرمذہنی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روزبھی جاری ہے ،ایم جناح روڈ اورمتصل سڑکوں پرٹریفک جام کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث شہرکے مرکزی علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال کیلئے ٹریفک اہلکاروں اوروارڈنز کی اضافی تعیناتی کی جانی چاہئے۔
دھرنے کے پیش نظرٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔گرومندرسے صدر جانے والے ٹریفک کا رخ سولجربازارکی جانب موڑدیا گیا ہے جبکہ مزارقائد سے صدرجانے والوں کوکوریڈورتھری استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم اے جناح روڈ سے لسبیلہ اوردیگرعلاقوں کی جانب جانے والے شہریوں کو سولجربازار اور کوریڈورتھری استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔