کراچی :مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،7ملزمان گرفتار
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب منگھوپیر میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چارملزمان کوگرفتارکرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان قتل اور ڈکیتی کی معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔