سانحہ لاہور:بلاول زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے
لاہور:سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ لاہور کے جناح اسپتال پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے گھروں پر جاکر اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے سیاسی رہنماو ں کی جناح اسپتال آمد جاری ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ جناح اسپتال پہنچے انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی ہمت بڑھائی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے گیارہ سالہ بچے ساحل پرویز،امان جاوید اور دیگر تین افراد کے گھروں پر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔
ان کاکہنا تھا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے جبکہ لواحقین کوامدادی چیک بھی دیئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔