اسلام آباد: مذہبی جماعتوں کا دھرناچوتھے روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2016 08:04am

56f9f876ee6bb

اسلام آباد: مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے،ریڈزون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ گرفتاردوسوچالیس مظاہرین کواٹک جیل منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دھرنے کے شرکا کیلئے ناشتہ لے جانے والی گاڑی پکڑ لی ہے۔

پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے ڈی چوک میں مظاہرہن نے مطالبات منظوری کیلئے چوتھے روز بھی دھرنا دے رکھا ہے،تاہم دھرنے کے شرکا کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے،پولیس نے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ کا نظام مزید سخت کرنے کے ساتھ ریڈزون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے اور دھرنے کے شرکا بھی ڈی چوک تک محدود ہیں

اس کے ساتھ گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے،گزشتہ روز گرفتار کئے گئے دو سو چالیس مظاہرین کواٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ریڈزون میں پولیس اور رینجرزاہلکار چوکس ہیں جبکہ حساس عمارتوں کی سیکورٹی پاک فوج کے جوانوں نے سنبھال رکھی ہے

دھرنے کی وجہ سے جہاں آج چوتھے روزبھی میٹروسروس معطل ہے وہیں جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

دوسری جانب پولیس نے آج دھرنے کے شرکا کے لئے ناشتہ لے جانے والی گاڑی کو روک لیا،ناشتے میں پراٹھے،نان،حلوہ اور چائے شامل تھی۔