کراچی:سندھ حکومت اوررینجرزکے مابین ڈیڈلاک پیدا ہوگیا
کراچی:حکومت سندھ اوررینجرکے مابین عدالتوں میں پبلک پراسیکوٹرزکی تقرری کے معاملے پرڈیڈلاک پیدا ہوگیاہے،پراسیکوٹرزکا تقررنہ ہونے سے دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین مقدمات میں ملوث چھپن ملزمان کی رہائی کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اوردیگرسنگین مقدمات میں ملوث چھپن خطرناک ملزمان کے مقدمات کی پیروی کے لئے پبلک پراسیکوٹرزکی تقرری نہ ہونے پر حساس اداروں نے تشویش ظاہرکردی ہے۔
حکومت سندھ نے تین دسمبردوہزارپندرہ کوعسکری قیادت کوعدالتوں میں پبلک پراسیکوٹرزکی تقرری کی یقین دہانی کرائی تھی،
ڈی جی رینجرنے گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں پراسیکوٹرزکی عدم تقرری کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق عدالتوں میں پبلک پراسیکوٹرزکی عدم تقرری اورمقدمات کی موثرپیروی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خطرناک چھپن ملزمان کی رہائی کا خدشہ ہے،ملزمان دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان،قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔