لاہور ہائیکورٹ:ادویات میں اضافے کیخلاف درخواست نمٹادی گئی
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈکیل اسٹورز نے ملی بھگت سے کھانسی اور بچوں کے بخار کے سیرپ سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے،جس کی قانونی منظوری نہیں لی گئی،صرف ڈرگ ایکٹ انیس سو چھہتر کی شق چھ اور بارہ کے مطابق ضرورت کے تحت قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔
عدالت قیمتوں میں کمی اور زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔