راولپنڈی:شرانگیزتقریرکرنے پرامام مسجد کو دس سال قید

شائع 31 مارچ 2016 09:50am

rawalpindi-court0000000000000

راولپنڈی:انسداد دہشتگردی عدالت نے شر انگیز تقریر کرنے پر امام مسجد کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج آصف مجید اعوان نے ملزم قاری اسرارکے خلاف کیس کی سماعت کی،کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی،ملزم قاری اسرار پر شکریال میں نماز جمعہ کے خطبے میں شرانگیزتقریر کرنے کا الزام تھا۔