پنجاب:مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،ایک سو پچاس مشتبہ افراد گرفتار
پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ،مختلف کارروائیوں میں ایک سوپچاس سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور بم دھماکے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ رات پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ وہاڑی میں چالیس،ملتان میں دس، منڈی بہاوٴالدین اور مظفرگڑھ سے دس دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام افراد کو شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔