گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع
گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ غذر کی تحصیل پھنڈراور گردونواح میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے برف باری جاری ہے ، برفباری کے باعث جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے،پہاڑوں پر ہرطرف سفیدی ہی سفیدی چھائی ہوئی ہے۔
غذر میں اچانک ہونے والی برفباری کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں نے سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گرم ملبوسات کا استعمال پھر شروع کردیا ہے، برف باری سے پھنڈر کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔