کراچی:مشتبہ تھیلے سے علاقے میں خوف و ہراس

شائع 31 مارچ 2016 04:48pm

karachi

کرچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مشتبہ تھیلے سے خوف وہراس پھیل گیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کی سرچنگ میں تھیلے سے پٹاخے برآمد ہوئے۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ پرشہریوں نے متشبہ تھیلے کی اطلاع پولیس کودی۔بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس موقع پرپہنچی اوربم ڈسپوزل یونٹ کوبھی طلب کرلیا گیا تاہم سرچنگ کے دوران تھیلے سے پٹاخے برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لے لیاگیا۔