Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ترک سرمایہ کار پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سےفائدہ اٹھائیں'

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرمایہ کاروں پرزور دیا ہے ...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2021 11:36pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرمایہ کاروں پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے کاروبار کےلئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی بڑی کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا جنہوں نے پیر کے روزاستنبول میں ان سے ملاقات کی۔

جغرافیائی معیشت کےبارےمیں پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کرتے ہوئے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تاجربرادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

ترکی کےتاجروں نےپاکستان کی برآمدات میں اضافے کےلئے اپنی مہارت اور مشاورت کی پیشکش کی۔وفود نے صدر کو پاکستان میں ترکی کےسرمایہ کاروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور صدر نے ان کے مسائل جلد حل کرانے کا یقین دلایا۔

ریڈیو پاکستان

President Dr Arif Alvi

Turkey Visit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div