منصوبوں کی تکمیل میں تاخیربرداشت نہیں کریں گے،وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں جاری منصوبوں پرپیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ توانائی کے منصوبے ترجیح ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیربرداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف نے اسلام آباد میں پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے وزیراعظم کو بریف کیا اورجاری منصوبوں پرپیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منصوبوں کی کارکردگی اور معیار پربھرپورتوجہ دی جائے۔ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیربرداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کوبرقراررکھا جائے۔حکومت نے ترقیاتی بجٹ گزشتہ تین سال سے دوگنا کردیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔