Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ نہیں بلکہ دنیا کی ہر کرنسی کی قدر کم ہوئی: خواجہ آصف

ملک میں پیٹرول و ڈیزل کے 60 دن کا ذخیرہ موجود ہے، فرنس آئل او رڈیزل کی درآمدات حسب ضرورت کریں گے
شائع 21 جولائ 2022 06:24pm
ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصٖف نے کہا کہ صرف ہماری کرنسی کی قدر ہی نہیں ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی بلکہ پوری دنیا اس مسئلے کا سامنا کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جب کہ افغانستان سے کوئلے کی خریداری کا معاملہ بھی آگے بڑھا ہے، اُمید ہے ان کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم متوسط طبقے کی مشکلات سمجھ رہے ہیں، ڈالر پچھلے 20 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، ابھی مشکل وقت ہے اسی لئے ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول و ڈیزل کے 60 دن کا ذخیرہ موجود ہے، فرنس آئل او رڈیزل کی درآمدات حسب ضرورت کریں گے جب کہ ہماری کوشش ہے درآمدات کم کرکے برآمدات میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت حکومت کے کنٹرول میں اور صحیح چل رہی ہے، نے جو مشکل اقدامات اٹھانے تھے وہ اٹھائے ہیں جو کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سود مند ثابت ہوئے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس بار ہمیں 2018 کی نسبت زیادہ ووٹ ملے، گزشتہ عام انتخابات میں ان حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نہیں تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب کےشفاف الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مریم نواز نے بھرپور جلسے کیے اور انتخابی مہم چلائی، ہم نے اپنی پوزیشن کمزور نہیں بلکہ مضبوط کی ہے، ہمارے ووٹ بھی بڑھے اور سیٹیں بھی ملیں، یہ سیٹیں پہلے تحریک انصاف کے پاس تھی جو ہم نےحاصل کیں۔

afghanistan

اسلام آباد

IMF

Petroleum products

dollar vs rupee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div