ٹوبہ ٹیک سنگھ:حساس اداروں کا سرچ آپریشن،44افراد گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چوالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،رات گئے پولیس اور حساس اداروں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پٹھان بستی میں سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران چوالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔