سپریم کورٹ کے حکم پراین اے 125 کے ریکارڈ کی تصدیق روک دی گئی
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم پر این اے ایک سو پچیس کے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل چھبیس بیگز گم ہونے پر روک دی گئی، ووٹوں کی تصدیق دو سو پینسٹھ بیگز مکمل ہونے پر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو پچیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل ریکارڈ میں سے چھبیس بیگز کے گم ہونے کے باعث روک دی گئی۔
ریٹرننگ افیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساحر اسلام نے حلقہ سے کامیاب امیدوار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ دو سو پینسٹھ بیگز میں سے چھبیس بیگز موجود نہیں ہیں، دو سو انتالیس بیگز کی انسپکشن کی بجائے دیگر چھبیس بیگز کی تلاش کے بعد انسپکشن رپورٹ جاری کی جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔