پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے 59 بھارتی ماہی گیرگرفتار
سرکریک :پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے انسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرکے دس لانچیں تحویل میں لے لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے انسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی دس لانچیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے،گرفتاربھارتی ماہی گیروں کوقانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔