پرویزمشرف کانا م ای سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد:اٹارنی جنرل کوئی ہدایات لے کرنہیں آئے ،ٹھوس شواہد پرہی کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے،سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا،چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے تیرہ صفحات پرمشتمل فیصلہ تحریرکیا۔
فیصلے میں لکھا گیاہے کہ حکومت نے ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا،اٹارنی جنرل کوئی ہدایات لے کرنہیں آئے،پرویز مشرف کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات زیرسماعت ہیں،مقدمات کے باوجود وفاقی حکومت نے واضح موقف اختیار نہیں کیا۔
سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق تھا،ٹھوس شواہد پرہی کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے،تفصیلی فیصلے کے بعد عبوری حکم موثر نہیں رہتا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔