را ایجنٹ کی گرفتاری حیران کن قرار

شائع 01 اپريل 2016 05:21pm

sirajulhaq_image

راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ "را "کے ایجنٹ کی گرفتاری حیران کن ہے۔ حکومت اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرے۔ تین اپریل کوبھارت اوربنگلہ دیش گٹھ جوڑکیخلاف اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے۔

راولپنڈی میں ممبرسازی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ نیب کے مطابق پاکستان میں روزانہ بارہ ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ پاکستان کے اداروں میں کرپشن موجود ہے۔ ایوانوں کے اندراورباہرلوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین اپریل کوبھارت اوربنگلہ دیش گٹھ جوڑکیخلاف اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے۔ بلوچستان سے "را "کے ایجنٹ کا پکڑا جانا حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن طورپردھرنے کا خاتمہ خوش آئند ہے۔