اورکزئی ایجنسی:کوئلے کی کان میں دھماکہ، 3مزدور جاں بحق

شائع 02 اپريل 2016 08:42am

3821b9bc-4d27-419a-9bfc-636bc469dde0

ڈولی :لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، دب جانے والے دس افراد کی تلاش کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے کان بیٹھ گئی جس میں کام کرنے والے سترہ مزدور ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کے بعد مقامی افراد اور پولییٹکل انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کرکے تین مزدوروں کی لاشیں اور چار زخمیوں کو نکال لیا، کان میں دبے ہوئے دس مزدروں کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن تاحال جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدورں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔