قائد ایم کیو ایم بڑے دل کے مالک ہیں ،وسیم اختر
کراچی:ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم بڑے دل کے مالک ہیں ، گالیاں دینے والوں کو عام معافی مل سکتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متحدہ پر پہلے بھی تین بار شب خون مارا جا چکا ہے ، مگر عوام کے دلوں سے محبت کم نا ہو سکی ، اب چوتھی بار ایسا کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانی ہوگی۔
وسیم اختر نے کہا کہ چنکچی پارٹی کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ غلطی کر چکے ہیں ، ان کے ساتھ ہاتھ ہو چکا ہے۔ قائد کو گالیاں دینے پر میر پور خاص میں عوامی ردعمل سب کے سامنے ہے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد بڑے دل والے ہیں ، مخالفین کو عام معافی مل سکتی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔