کراچی : تشدد سے قیدی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شائع 03 اپريل 2016 01:41pm

central_image

کراچی :عدالتی حکم پر سینٹرل جیل کراچی میں تشدد سے قیدی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں جیل سپریٹنڈنٹ حسن سہتو اور تھانہ ملیر سٹی کے تفتیشی افسرنصیرمروت سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل کے قیدی منظورشاہ کوحالت خراب ہونے پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔دوروزموت اورزندگی کش مکش میں مبتلا رہنے کے بعد منظورشاہ آٹھ مارچ کوسول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی توپردہ اٹھا کہ قیدی کی ہلاکت بے ہیمانہ تشدد کے باعث ہوئی۔
اکیس مارچ کوانسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے کے اندراج کا حکم دیا۔جس پرآج عملدرآمد ہوااورمقتول کے بھائی لطف علی شاہ کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاوٴن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔جبکہ رحیم بروہی،شاہ نوازشاہ اوریاسین شاہ کونامزد کیا گیا۔ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے تھانہ ملیرسٹی کے تفتیشی افسراورجیل سپرنٹیڈنٹ کے ذریعے منظورشاہ کوقتل کرایا۔