ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے

شائع 04 اپريل 2016 05:43am

Zulfikar-Bhutto-Zulfikar-Ali-Bhutto-1928-1979-Pakistani-president-and-prime-minister

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرعوامی جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،

اسپیکرسندھ اسمبلی اورپیپلزپارٹی لاڑکانہ کے صدرآغاسراج درانی نے آج نیوزکوبتایا کہ بلاول بھٹو آج شام پانچ بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
شام سات بجے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس نوڈیرومیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی زیرصدارت ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال آزاد کشمیرمیں انتخابات کے علاوہ سندھ کابینہ اورپیپلزپارٹی کی تنظیم نوسے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔سی ای سی اجلاس میں بلاول بھٹو کے دورہ آزاد کشمیرکی بھی منظوری دی جائے گی۔