سپریم کورٹ :ڈی ایچ اے کی نظر ثانی کی اپیل مسترد
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے لاہورکی ایک سو چھپن کنال اراضی سے متعلق نظرثانی کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ڈی ایچ اے کا بس چلے توپنجاب اوربھارت کوبھی کنٹرول ایریا ڈکلیرکردے۔ جنہیں پلاٹ بیچے انہیں پیسے واپس کریں۔
سپریم کورٹ میں ڈی ایچ اے لاہورکی ایک سو چھپن کنال اراضی سے متعلق نظرثانی کی اپیل کی سماعت ہوئی۔۔ سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے زمین حاصل کی۔
جسٹس دوست محمد نے استفسارکیا کہ کیا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے زمین کی غلط پروٹیکشن دی گئی ؟ جس پروکیل نے بتایا کہ زمین پلاٹننگ کرکے فروخت کردی ہے۔ ڈی ایچ اے نے اس علاقے کو کنٹرول ایریا ڈکلیر کیا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ جن لوگوں کو پلاٹ بیچے انہیں پیسے واپس کریں۔ ڈی ایچ اے کا بس چلے تو پنجاب اور بھارت کو بھی کنٹرول ایریا ڈکلیر کر دے۔ سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔