موجودہ حکمرانوں کا مقصد ملکی وسائل پر قبضہ ہے ،غنوی بھٹو

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2016 04:58pm

ghanwa

گڑھی خدا بخش:پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا مقصد پاکستان کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے،عوام جتنی بے بس ہوگی، اتنے ہی حکمران خوش ہونگے۔

گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرغنوی بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کیا، انہوں موجودہ حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ موجودہ حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں، حکمران ملکی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے حکمرانی کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان تذبذب کا شکار ہے، وہ سوچتا ہے کہ کیا پاکستان واقعی ایک اسلامی ملک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جس پر صوبوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔