فکس اِٹ کے عالمگیر خان نے نئی مہم کا اعلان کردیا

شائع 08 اپريل 2016 08:00am

Alamgir-Khan-FixIt

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاو¿ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے،شہر میں خود درخت لگاو¿ں گا، فکس اِٹ کے عالمگیر خان نے نئی مہم کا اعلان کردیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عالمگیر کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ تفتیشی افسرنے تاحال کیس پراپرٹی عدالت میں پیش نہیں کیا،کیس پراپرٹی نہ ہونے کے باعث ملزم کیخلاف کیس نہیں چل سکتا۔

عدالت نے کیس پراپرٹی اورگواہان کو21 اپریل کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عالمگیرخان نے کہا سندھ حکومت نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاو¿ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے،شہر میں خود درخت لگاو¿ں گا۔

عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے عوامی مسائل اجاگر کرنے اور شعور بیدار کرنے کی مہم چلا تا رہوں گا ۔