قومی اسمبلی میں پانامہ لیکس پر گرما گرم بحث
اسلام آباد:پانامہ لیکس پرقومی اسمبلی میں آج بھی گرما گرم بحث،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کسی کی پگڑی اچھالنے مقصد نہیں اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں ہورہا ہے،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پرحکومت کی تجویز کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مسترد کردیاہے،ایسا کمیشن بننا چاہئے جس پرپوری قوم کو اعتماد ہو۔
پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے،پاکستان میں جتنے بھی جوڈیشل کمیشن بنے قوم مطمئن نہیں ہوسکی،بہت سے جوڈیشل کمیشنز کی رپورٹ ہی شائع نہیں ہوسکیں، کسی کی پگڑی اچھالنا مقصد نہیں اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔