ڈاکٹرعاصم کیس:عدالت کا ملزم اطہرکا ریمانڈ دینے سےا نکار

شائع 08 اپريل 2016 10:42am

nab

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سوباسٹھ ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ملزم اطہر حسین کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے گزشتہ روز سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے اطہر حسین کو گرفتار کیا گیا تھا، نیب اہلکاروں نے ملزم کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مگر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیاگذشتہ روز احتساب عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔