عمران خان کی مارچ کی دھمکی پنجاب اسمبلی میں زیر بحث
لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ مارچ کی دھمکی کیا دی ہر کوئی اسی بحث میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ اراکین پنجاب اسمبلی کے درمیان بھی یہ موضوع چھاسا گیا ہے،جہاں اپوزیشن اراکین احتجاج کی تیاریاں کررہے ہیں وہیں حکومتی اراکین نے بھی سخت لہجہ اپنایا ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تو پانامہ لیکس پر جوڈشل کمیشن نہ بننے کی صورت میں ایک بارپھر احتجاج کی دھمکی دے دی اور اس مرتبہ منزل رائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ بنی ہے تحریک انصاف کے اس نئے اعلان پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین تو احتجاج کے لیے تیار ہیں۔ کہتے ہیں اس بار اگر احتجاج ہوا تومقصد حاصل کرلیا جائے گا۔
لیکن حکومتی اراکین اپوزیشن کی ان دھمکیوں پرکان ہی نہیں دھر رہے اور کہتے ہین اپوزیشن کی گیدڑ بھبتیوں میں اب نہیں آئیں گے۔اراکین کا کہنا ہے کہ ہر بار اپوزیشن مل کر حکومت کے خلاف محاز آرائی کرتی ہے مگر کچھ حاصل نہیں ہوتا اب بھی وہی ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔