وفاقی دارلحکومت کو روز روز سیل نہیں کرسکتے،چوہدری نثار

شائع 10 اپريل 2016 11:53am

chaudry

اسلام آباد:وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں عارضی طورپرسیاسی اجتماعات پرپابندی لگانے کااعلان کر دیا تو دوسری طرف چیرمین تحریک انصاف عمران خان ایف نائن پارک میں یوم تاسیس منانے پر بضد ہیں ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کو روز روز سیل نہیں کرسکتے۔کوئی جگہ مقررکرنے کے بعد جلسے جلوسوں کی اجازت دے دی جائے گی۔ جس پر تحریک انصاف کے چیرمین بھی حرکت میں آگئے اور کہا کہ یوم تاسیس ہر صورت ایف نائن پارک میں منایا جائے گا۔ آج نیوز سے بات کرتے ہوے سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سیاسی ورکر ہیں کسی سیاسی جماعت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزیر داخلہ ہیں انکو بہتر پتا ہے کہ امن و امان کو کسی طرح چلانا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینٹر زاہد خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی سیاسی اجتماعات کو نہیں روکا جاسکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ انکو سیکورٹی فراہم کرے۔

سیاسی جماعتوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا، تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف ایف نائن پارک مین یوم تاسیس منا سکے گی یا نہیں۔