سندھ اسمبلی : پانی بحران اورتھرمیں بچوں کی اموات پرگرما گرمی
کراچی:سندھ اسمبلی نے یوم دستورپرسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوسمیت انیس سو تہترکا آئین بنانے والوں کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی جبکہ کراچی میں پانی بحران پرحکومتی اوراپوزیشن ارکان میں ٹھن گئی۔
سندھ اسمبلی میں آج بھی پانی بحران اورتھرمیں بچوں کی اموات پرگرما گرمی ہوئی۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تھرمیں بچے مررہے ہیں اور حکومت اپنے وسائل سندھ فیسٹیول پرخرچ کررہی ہے۔
فنکشنل لیگ کے امتیازشیخ نے ٹھٹھہ اورمکلی میں پانی بحران پرپیپلزپارٹی کوآڑے ہاتھوں لیا تواسمبلی مچھلی بازاربن گئی۔
یوم دستورکی قرارداد پرتقریرکرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے سندھ حکومت پرخوب تنقید کی۔ملک کومتفقہ آئین دینے پرسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کوخراج تحسین کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی،قرارداد میں ہرسال گیارہ اوربارہ اپریل کویوم دستورمنانے اوراسمبلی پر چراغاں کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔