رحیم یار خان: پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ ہی جان کے دشمن بن گئے

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 01:17pm

ryk

رحیم یار خان:رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ ہی جان کے دشمن بن گئے،پولیس بھی ملزمان کا ساتھ دینے لگی ،جوڑا دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

رحیم یار خان کے نواحی علاقہ سید پور میں پسند کی شادی کرنے پر جھنگ کے رہائشی محمد سلیم اور طاہرہ کے خلاف کئی مقدمات درج ہوگئے۔ جوڑا دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ طاہرہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے چاچا اور والد شوہر کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

طاہرہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس بھی ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں ۔