عمر کوٹ :سماجی تنظیم کی تعلیم کے فروغ کیلئے ریلی
عمرکوٹ :عمرکوٹ میں سماجی تنظیم کی جانب سے تعلیم کے فروغ کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔''تعلیم ایک زیور ہے'' کے نام سے عمرکوٹ کی سماجی تنظیم نے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔
ریلی پاٹشالا اسکول سے پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ بھوک وافلاس کا خاتمہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔شرکا نے مزید کہا کہ آج کی آگاہی واک کا مقصد پانچ سال سے گیارہ سال تک کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے،والدین اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں تا کہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔