بے نظیرقتل کیس:سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی

شائع 16 اپريل 2016 10:24am
Benazirmurdercase-Benazirbhutto-KashifRiaz-atc_9-28-2015_198915_l بے نظیر بھٹو / فائل فوٹو

راولپنڈی:بے نظیرقتل کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی غلام اصغر جتوئی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی غلام اصغر جتوئی نے اپنا بیان قلمبند کرایا،س کے بعد عدالت نے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آصف مجید نے استغا ثہ کی جا نب سے پیش کئے گئے ۔گواہوں کی ترتیب مکمل نہ ہونے پرایڈیشنل سیشن جج طاہرخان نیازی قتل کیس کی سما عت21اپر یل تک ملتوی کردی ہے۔