ایپل کمپنی کے سی ای او شارخ خان کی دعوت پر مدعو

شائع 18 مئ 2016 03:15pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک کو اپنے گھر پر دعوت پر بلا لیا۔

ٹم کک ان دنوں کاروباری دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ باندرہ ویسٹ میں شارخ خان اپنی رہائش گاہ 'منّت' پر بدھ کی رات عشائیہ پر ٹم کک میزبانی کریں گے۔

کک کے بھارت پہنچنے سے پہلے ان کی ٹیم نے شاہ رخ خان کی ٹیم سے رابطہ کیا تھا جس میں متوقع ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ یہ بات شاہ رخ کے علم میں آنے کے بعد انہوں نے ٹم کک کو عشائیہ کا دعوت نامہ بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ رسمی عشائیہ نہیں بلکہ ایک غیر رسمی دعوت ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز